بلوچستان حکومت نے تحصیل برشور کو پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے آل پارٹیز برشور توبہ کاکڑی اولسی کمیٹی کے مطالبات منظور کرتے ہوئے تحصیل برشور کو پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز برشور توبہ کاکڑی اولسی کمیٹی کی جانب سے تحصیل برشور کو ضلع پشین میں ضم کرنے کے حق میں دوروز سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے رکھا تھا صوبائی حکومت نے دھرنے کے شرکاء مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تحصیل برشور کو ضلع پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد دھرنے کے شرکاء نے اپنا دھرنا ختم کردیا اور پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں