عمران نیازی نے امریکی سازش کا بیانیہ خود دفن اور اس کو غلط فہمی قرار دیا، عطاءتارڑ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطاءاللہ تارڑایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے امریکی سازش کا بیانیہ خود دفن کر دیا اور اس کو غلط فہمی قرار دیا، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ خود ختم کر دیا اور کہا کوئی سازش نہیں، بس وہ عدم اعتماد کی تحریک کو روک سکتے تھے مگر روکا نہیں۔ ان خیالات کااظہار عطاءاللہ تارڑ نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا بیانیہ ہے کیا ؟ کوئی راہنمائی فرمائے۔ ہم تو کہتے تھے کہ اول درجے کا جھوٹا ہے۔
Load/Hide Comments


