ماشکیل سے سامان کی ترسیل ہمارا حق ہے، باہر کی گاڑیوں کا داخلہ بند کیا جائے، ٹرانسپورٹرز
واشک (انتخاب نیوز) ماشکیل کے ٹرانسپورٹرز سردارزادہ حاجی صابر علی ریکی، حاجی ذاکر محمد حسنی، میر محمد عارف ریکی، محمد اسحاق مموجہ، میر نعیم ریکی، منصور ریکی، میر ثنا مموجہ و دیگر نے اپنے ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جب سے باہر کے زمیاد گاڑی اور بیک گاڑی آئے ہیں ہمارے ٹرانسپورٹرز کے لیے کوئی چیز نہیں بچا ہے باہر کے زامباد اور بیک گاڑیاں ماشکیل سے تیل لوڈ کرتے ہیں اور واپسی پر ماشکیل کے پرچون اشیا خوردونوش سبزی و دیگر سامان خود لاتے ہیں جس سے ہمارے گاڑیاں اب رک گئی ہے اشیا خورونوش و دیگر سامان کی ٹرانسپورٹیشن ہمارا حق ہے لیکن اس کے باوجود باہر کی گاڑیاں آنا سمجھ سے بالاتر ہے، ماشکیل کے ٹرانسپورٹرز حضرات کے گاڑیاں کئی مہینوں سے کوئٹہ میں خالی کھڑی ہے جس سے ہمیں نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے جائے اور باہر کی زمباد اور بیک گاڑیوں کو اشیا خورونوش کی سامان لوڈ کرنے سے روکیں اور ان کو پابند کریں کے تیل کے سوا واپسی پر کوئی اور سامان لوڈ نہیں کریں تاکہ ماشکیل کے ٹرانسپورٹرز حضرات کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔


