کشمیر میں جھڑپ حزب المجاہدین کے کمانڈراور 2بھارتی فوجی ہلاک

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلو ڈوڈہ میں مجاہدین اور بھارت کی غاصب و قابض فوج مابین ایک جھڑپ ہوئی جس میں بھارتی فوج کے 2جوان ہلاک جبکہ حزب المجاہدین کے کمانڈر طاہر احمد بٹ شہید ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور قابض فوج مابین ایک خونریز جھڑپ میں دو بھارتی فوجی بہلاک جبکہ تصادم میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر طاہر احمد بٹ مارا گیا۔مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے دعوی کیا کہ جاں بحق ہونے والا عسکریت پسند ضلع کشتواڑ میں آر ایس ایس لیڈر چندر کانت شرما اور ان کے پی ایس او کی ہلاکت اور بانہال آئی ای ڈی دھماکہ میں ملوث تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں