اورماڑہ فشریز کی کاروائی، غیر قانونی ٹرالر ضبط16افراد گرفتار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹرجنرل فشریز کی ہدایت پر محکمہ فشریز کی کاروائیاں جاری ہیں، بلو چستان کے علاقے اورماڑہ میں پٹرولنگ ٹیم نے غیر قانونی ٹرالر کوشکار کرتے ہوئے پکڑ لیا اور ساتھ ہی 16افراد کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس آپریشن میں لیویز فورسز نے محکمہ فشریز کا بھرپور ساتھ دیا ہے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران بتایا کہ غیر قانونی ٹرالر کے خلاف پیٹرولنگ ٹیم ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ٹرالنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز نے گزشتہ ہفتہ سے مسلسل کاروائیاں کررہا ہے انہوں نےکہا کہ کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ غیر قانونی کا م کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے۔


