ایک ہفتے سے انٹرنیٹ سروس کی بندش کیخلاف ہرنائی ڈگری کالج کے طلبہ کا احتجاج
ہرنائی (انتخاب نیوز) نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنماءعصمت شاہ کی قیادت میں ڈگری کالج ہرنائی کے طلباءنے ضلع ہرنائی میں ایک ہفتے سے زائد موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پی ایس او سیکرٹری رازق خان، پی ایس ایف صدار دئ¶د شاہ اور نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنوں نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی میں انٹرنیٹ بند کرنا ہرنائی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیٹ کو بحال نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ کی بندش سے نہ صرف طلباءبلکہ تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ہرنائی کے تمام موبائل فونز کمپنیاں انٹرنیٹ سسٹم کو بحال کرے۔
Load/Hide Comments


