پنجگور، مکران کے عوام کا ذریعہ معاش ایرانی بارڈر سے وابستہ ہے، جلد کھولا جائے، انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ‘آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل مرکزی انجمن تاجران پنجگور کے صدر حاجی خلیل احمد دھانی مرکزی انجمن تاجران تربت کے صدر محمد اسحاق روشن دشتی‘ سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران کیچ نثاراحمد، حاجی فداحمد شیر جوسکی، جوائنٹ سیکرٹری انجمن تاجران کیچ حاجی سمیع اللہ حاجی عمر کشانی ودیگر نے کہا کہ پنجگور سمیت مکران کے تاجروں اور عوام کے ذریعہ معاش ایرانی بارڈر سے وابستہ ہے، بارڈر کے کاروبار کے بغیر تاجروں کا گزر بسر اور روزگار ناممکن ہے تاجروں کو بارڈر سے سہولت فراہم کرنا انکا بنیادی حق ہے پنجگور کیتاجروں کو کاروبار اور روزگار سے محروم رکھنا ناانصافی ہے پنجگور کے تاجروں نے پانچ روز تک اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرکے تاریخ رقم کی جو خراج تحسین کے قابل ہے تاجروں کے مطالبات پر عمل درامد انکا حق ہے اگر پنجگور کے تاجروں کی مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو بلوچستان بھر میں احتجاج پر مجبور ہونگے پنجگور میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پر ہجوم پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا کہ پنجگور اور مکران بھر کے تاجروں کے حقوق اور ان کی جائز مطالبات کے حق میں بلوچستان کے تاجر برادری انکے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے پنجگور کے تاجروں کی مطالبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان سے ملاقات کی ہے جس پر بالائی سطع پر ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی مسائل فوری حل کرنے کی احکات جاری کیے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان میں جہاں تاجروں کی مشکلات اور مسائل درپیش اتی ہے وہاں پہنچ جاتی ہے ہم پنجگور اور کیچ کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے پنجگور کے تاجروں کی مطالبات کے حوالے سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ آئی جی پولیس بلوچستان سے الگ الگ ملاقات کئے ہے جس پر بالائی سطع پر ضلعی انتظامیہ کو تاجر برادری کی مسائل فوری حل کرنے کی احکات جاری کئے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت پنجگور اور کیچ کے تاجروں کی مسائل اور بارڈر پر سہولت فراہم کریں پنجگور شہر میں نیٹ ورک کام نہیں کررہے ہیں جو سمجھ بلا تر ہے پنجگور کے تاجروں کے 11مطالبات کی منظوری ان کی لازوال جدوجہد اور قربانی کا نتیجہ ہے جنہوں نے پانچ دن تک سی پیک روڈ کو بند کرکے اپنے مطالبات کو منظور کرایا اور اب عمل درآمد کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے پنجگور کے تاجروں نے یکجہتی اور مظاہرہ اور تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوکر تاجر دوستی کا ثبوت دیا ہے اس کے علاوہ پنجگور کے بہادر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں