ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں، کوہلو رکھنی روڈ پر تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کا احتجاج، شاہراہ بند
کوہلو (انتخاب نیوز) گزشتہ شب رکھنی کے قریب ذادین پل پر ڈاکوں کے فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے، آج تاجر برادری اور ڈرائیور حضرات نے کوہلو رکھنی روڈ بلاک کر کے ضلعی انتظامیہ کوہلو اور ضلعی انتظامیہ بارکھان کیخلاف احتجاج شروع کر دیا رکھنی میں ڈاکو راج نامنظور مظاہرین کی شدید نارے بازے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان اس وقت ڈاکو راج کے لپیٹ میں ہے گزشتہ شب ڈیرہ غازی خان سے سبزی لوڈ پک اپ، مزدہ اور آل ٹینکر کو ذادین پل کے قریب فائرنگ کے بعد ڈرائیوروں کو بندوق کے نوک پر لوٹ لیا گیاآج اللصبح تاجر برادری اور ڈرائیور حضرات نے رکھنی کوہلو قومی شاہراہ بلاک کر دیاڈرائیور حضرات کے مطابق آئے روز ڈاکو رکھنی انتظامیہ کی مدد ڈرائیوروں کے ساتھ لوٹ مار جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او ربنواز مری نے مزاکرات کے بعد احتجاج ختم کر لیا ایڈیشنل ایس ایچ او ربنواز مری کے مطابق دو دن کے اندر بارکھان انتظامیہ کے ساتھ مل کر ڈاکوں کے خلاف آپریشن کریں گے۔


