ہمیں لینڈ مافیا قرار دینے والے ثبوت پیش کریں, اہالیان سبز آب پنجگور

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے سبز آب کے شہرہوں مولوی رحیم جان میر وانی،حاجی عبداللہ ساسولی،میر خدارحم محمد حسنی،میر جاسم ریکی،محمد اسلم ساسولی،عبدالماجد ساسولی،صلاح الدین ساسولی،محمد عالم ساسولی نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں ساسولی میروانی محمد حسنی ہزاروں کی تعداد میں آباد ہیں، پنجگور کے علاقے سبزاب میں ہمارے قبیلے کے افراد کئی پشتوں سے آباد ہیں یہاں کے لوگ زمیندار آور مالدار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک قبیلے نے ایک روز قبل کوئٹہ میں جو کانفرنس کیا تھا اور جو الزامات لگائے تھے ان کا حقیقت سے تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لینڈ مافیا قرار دیا گیا ہے اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے۔ الزامات تو کوئی بھی کسی پر لگا سکتا ہے جن لوگوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ زمین میر محمود خان گچکی نے دی ہے انہوں نے کہا کہ میر محمود خان کے کوئی ملکیت سبز آب میں نہیں ہے مگر پریس کانفرنس کرنے والوں نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے کہا تھاکہ یہ زمین میر محمود خان نے دیئے ہیں سبز آب کی تاریخ میں کسی میرو معتبر نے کسی کو زمین نہیں دی ہے انہوں نے کہا کہ ہر ایک اپنے زمینوں کے خود مالک ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ کسی کے زمین پر قبضہ کیا ہے اور نہ ہی ہم لینڈ مافیا ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس زمین پر ہم نے کام کیا ہے وہ ہمارے اپنی ملکیت ہے اور ہمارے زمین پر سیاسی پارٹی ہمارے ساتھ نہیں دے رہا بلکہ ہم اپنے آباؤاجداد کی زمین کا دفاع خود کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے پریس کانفرنس اور الزامات کی مذمت کرتے ہیں اور قبضہ گیری کو تقویت دینے کے لئے کسی دوسرے پارٹی یا علاقے کے شخصیت کے نام استعمال نہ کرے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اجازتِ نہیں دینگے کہ ہمارے آباؤاجداد کی زمین پر قبضہ کر ے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں