حب‘ گیس سلنڈر دھماکہ3افراد زخمی

حب (نمائندہ انتخاب) حب کے علاقہ بھوانی میں گیس سلنڈر دھماکہ تین افراد زخمی جبکہ گڈانی سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص حب اسپتال میں دم توڑ گیا،گیس سلنڈر دھماکے کے زخمیوں کو حب اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ نامعلوم شخص کی نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوارکے رو ز حب کے قریب بھوانی السعودیہ ہوٹل کے قریب ویلڈنگ شاپ میں گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا ایدھی ریسکیو کے ذرائع کے مطابق گڈانی شہر کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کو بہوشی کی حالت میں حب اسپتال منتقل کردیا گیا دوران علاج وہ دم تو ڑ گیا متوفی کی نعش ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں