تربت میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد زخمی
تربت (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلیدہ کے علاقے بٹ میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 مزدور ابراہیم اور اسلم سکنہ شکار پور سندھ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


