قلات میں پارہ منفی 4 چار تک پہنچ گیا، گیس بحال نہ ہوسکی، لوگوں کو شدید مشکلات

قلات (انتخاب نیوز) قلات میں سردی نے ڈھیرے ڈال دیئے، پارہ منفی چار تک گر گیا، شہر میں گیس کی بند بدستور جاری، عدالتی عالیہ کے گیس بحالی کے احکامات پر بھی گیس انتظامیہ کی عملدرآمد نہ ہوسکی، شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا۔ قلات شہر و گردونواح میں سردی نے ڈیرے ڈال دیئے، محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا۔ اس شدید سردی میں گیس مکمل غائب رہی، گیس کی مکمل بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ دنوں ہائی کورٹ آف بلوچستان نے احکامات دیے کہ سرد علاقوں میں گیس پریشر بحال کیا جائے مگر قلات میں گیس کی بندش بدستور جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے فوری گیس بحالی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں