حب، منی پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، چار دکانیں، دو موٹر سائیکلیں جل گئیں
حب (انتخاب نیوز) حب شہر قابوس کے مقام پر عطاءمارکیٹ میں منی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی لپیٹ میں آکر چار دکانیں اور تین موٹر سائیکل جل گئیں۔ حب شہر میں آبادی والے علاقوں میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پیٹرول پمپ اور ڈمپنگ اسٹیشن قائم ہیں، فائر بریگیڈ اور انتظامیہ کی بروقت پہنچنے سے آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


