وزیراعلیٰ اورقائم مقام گورنربلوچستان کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ نے بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دبزدلانہ کارروائی قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب قائم مقام گورنر جان محمد جمالی نے بھی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر صوبہ کے پرامن حالات کو ناپاک عزائم کے لیے سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں۔میر جان محمد جمالی نے کہا کہ حکومت شرپسند عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں