مسجد نبویﷺ میں باران رحمت، نمازیوں اور زائرین کی بارش میں کھڑے ہوکر دعائیں
مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مدینہ منورہ میں ہونے والی باران رحمت نے مسجد نبویﷺ میں حاضری دینے والے زائرین کے سروں کو بھگو دیا۔ زائرین مدینہ میں بارش کے موسم سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔نمازیوں اور زائرین نے بارش میں کھڑے ہو کر دعائیں مانگیں اور باران رحمت کے نزول پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ گزشتہ روز اطمینان سے بھری ٹھنڈی ہوائیں بابرکت شہر حرم میں اڑ رہی تھیں جبکہ زائرین بارش میں دعائیں مانگ رہے تھے۔امارات المدینہ المنورہ ریجن میں بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے مسجد نبویﷺ کے زائرین کے لیے دلکش مناظر کی تصاویر نشر کیں۔ جبکہ مسجد نبویﷺ کے امور کی ایجنسی نے مدینہ میں بارش کی صورتحال کے ساتھ مل کر اپنی تیاریوں میں اضافہ کر دیا۔سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی رسپانس اور رسک کی معاون ایجنسی بارشوں کے دوران کیے گئے پلان پر عمل کرنے اور موسم کی مسلسل پیروی کے لیے فیلڈ ٹرپ کے ذریعے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔


