چین،سابق صدر جیانگ زی من 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے سابق صدر جیانگ ژی من 96 کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کے سوگ میں چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر جیانگ کا انتقال شنگھائی میں انتقال ہوا۔واضح رہے کہ 1989 میں جب انہوں نے ڈینگ ژیاپنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا اس وقت چین اقتصادی جدیدیت کے ابتدائی مراحل میں تھا۔تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے ریٹائر ہوئے اس وقت چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا رکن تھا۔بیجنگ نے 2008 کے اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی اور ملک سپر پاور کی حیثیت سے اپنے راستے پر گامزن تھا۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں