ترکیے میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کی صدر اردوان سے ملاقات

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیے میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے صدر رجب طیب اردوان کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔تقریب کے بعد صدر رجب طیب اردوان اور سفیر پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید کے درمیان دو طرفہ دلچسپی کے باہمی ا±مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر یوسف جنید نے 1986 میں پاکستان کی سینٹرل سپیریئر سروسز کے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں