تربت‘ نوجوانوں کو اٹھائے جانے کیخلاف عوام نے ایم8شاہراہ احتجاجاً بند کردی
تربت(بیورورپورٹ) تجابان میں ایک نوجوان کو اٹھانے کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنادیکر بلاک کردیا، جمعرات کے روز سی پیک شاہراہ ایم 8تجابان کے مقام پر شہریوں نے دھرنا دیکر سڑک بلاک کردی جس سے تربت پنجگور، کوئٹہ، آواران شاہراہ پر آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی، تجابان کے رہائشی حکیم ولد دادبخش نامی نوجوان کو گزشتہ شب مبینہ طورپر فورسز نے اٹھایاتھا جس کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً شاہراہ بلاک کردی تاہم شام کے وقت نوجوان کی بازیابی کے بعد دھرنا ختم ہونے کے بعدٹریفک بحال ہوگئی، دھرنا کی وجہ سے تربت سے کوئٹہ، پنجگور آواران، ہوشاپ جانے اور آنے والی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب تربت سول سوسائٹی کی طرف سے تجابان میں آبادی پر فائرنگ اور ایک شخص کو حراست میں لینے کی مذمت، لالا رشید دشتی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے دشت کھڈان بازار کو آج یا کل کھولنے کی یقین دہانی کرالی، مشیر برائے پی ایچ ای لالارشید دشتی کی ہدایت پر حاجی رستم بزنجو نے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ ملاقات کی، دشت کھڈان کی بازار میں کرفیو کے حوالے سے بات چیت کی،ڈپٹی کمشنر کیچ نے یقین دہانی کرالی کہ کھڈان بازار میں کرفیو ختم کرکے بازار کو آج یا کل کھولا جائے گا، لالا رشید دشتی نے غریب عوام کی پریشانی اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے بازار کھولنے کی درخواست کی،لالا رشید دشتی نے کہا گزشتہ دو ہفتوں سے کھڈان بازار کی بندش کی وجہ سے غریب عوام پریشان ہیں ان کا روزگار بہت زیادہ متاثر ہے اس لیے بازار میں دکانوں اور لوگوں کا کاروبار کھولنا ضروری ہے، واضح رہے کہ کچھ دن پہلے دشت کھڈان کے بازار میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے بعد کھڈان میں کرفیو لگا دیا گیا تھا۔
؎؎


