بلوچستان میں مقدمات کا اندراج، سینیٹر اعظم سواتی 4 دسمبر تک راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتارکر کے کوئٹہ پہنچا دیا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم متعلقہ تھانے کے ایس پی کی سربراہی میں اسلام آباد سے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کولیکر کو ئٹہ پہنچ گئی ہے سینیٹر اعظم سواتی کو جہاز سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ائیرپورٹ سے انھیں پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پولیس کے تحویل میں ہیں اور انکی موجودگی کی جگہ سیکیورٹی کی بنا پر نہیں بتائی جاسکتی ا عظم سواتی کے خلا ف کچلاک، بیلہ، حب خضدار،پسنی،ژوب کے تھانوں میں پاک فوج کی قیادت کے خلا ف نازیباالفاظ کیاستعمال کے مقدمات درج ہیں۔اعظم سواتی کو راہداری ریمانڈپر بلوچستا ن پولیس کے حوالے کیا گیا ہے اور انہیں 4دسمبر تک عدالت میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں