اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری عدالت میں جمع، متعلق فریقین کو نوٹس جاری
کچلاک (انتخاب نیوز)پا کستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما ءو سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی درخواست ضما نت بعد از گرفتار ی پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک جناب اعجا ز احمد لا نگونے متعلقہ حکام سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز اعظم سواتی کی جا نب سے ان کے وکلا ءنے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کچلاک کو ان کی درخواست ضمانت بعد ازا گرفتار ی جمع کرا ئی جس پر عدالت کے جج نے متعلقہ حکام سے اگلی سما عت پر ریکارڈ طلب کر تے ہو ئے سماعت ملتوی کر دی ،درخواست کی اگلی سما عت سموار کو ہو گی ۔ ہفتہ کے روز سینیٹر اعظم سواتی کی وکلا ٹیم کے ممبران اقبال شاہ ایڈووکیٹ ، علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ اور شمس رند ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے مو کل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کچلاک کے عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے جس پر عدالت کی جا نب سے متعلق فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیںعدالتوں سے انصاف کی توقع ہے انہوں نے اعظم سواتی کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار ہے کیا اور کہا کہ ہمیں یہ کنفرم نہیں کہ اعظم سواتی سی ایم ایچ میں ہیں یا سی آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ ان کے خلا ف کچلاک میں دائر درخواست کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ وکلا ءٹیم کو اعظم سواتی تک رسائی نہیں دی جارہی ہے، اعظم سواتی سینٹ کے رکن ہیں جب ایک سینیٹ کے رکن کے ساتھ ایسا ہو تا ہے تو عام لو گوں کیساتھ کیسا سلوک ہوتا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو قانون کے مطابق کچلاک کی عدالت میں پیش کرنا چاہیے، اسلام آباد میںمجسٹریٹ نے اعظم سواتی کو 4دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا اعظم سواتی کواگر کل ممکن ہوا تو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اعظم سواتی کو ویڈیو کال کے ذریعے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا، ممکن ہے سیکورٹی کا بہانہ کرکے ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے، آئی جی پولیس سے درخواست ہے کہ وہ اعظم سواتی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں۔ یا د رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو2دسمبر کی صبح اسلام آبادسے گرفتار کیا گیاتھا اعظم سواتی کو بلوچستان میں درج مقدمات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک پولیس تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تفتیشی افسر کے سربراہی میں ٹیم اسلام آباد پہنچی تھی اعظم سواتی کو سیکورٹی خدشات کے باعث کچلاک پولیس تھانے کے بجائے کوئٹہ سی آئی اے کی تحویل میں دیا گیا تھا سینیٹر اعظم خان سواتی پر بلوچستان میں 5ایف آئی آرز کوئٹہ، لسبیلہ، خضدار، ژوب، اور گوادر میں درج کی گئیں ہیں سینیٹر اعظم سواتی پر 26نومبر کو لسبیلہ خضدار اور کوئٹہ کی تحصیل کچلاک میں تین مقدمات درج کیے گئے چوتھا مقدمہ 27نومبر کو گوادر کی تحصیل پسنی میں درج ہوا جبکہ 28نومبر کو پانچواں مقدمہ ضلع ژوب میں درج کیا گیا ہے سینیٹر اعظم سواتی پر ایف آئی آرز میں پیکا ایکٹ سمیت 7دفعات ہیں جن میں 109,505,504,501,500,153اور 131دفعات کو ایف آئی آرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔


