راولپنڈی ہوٹل سے 4 افراد بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل، 3 دم توڑ گئے

راولپنڈی (انتخاب نیوز) علاقے لوئر ٹوپہ کے قریب ہوٹل میں 4 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم نے مری میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اطلاع موصول ہونے پر موقع پر موجود ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم اور دیگر فارنزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کی تعین ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں