شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماشہباز گل کے خلاف 2 ارب روپے ہرجانیکا دعویٰ کردیا۔ شاہد خاقان عباسی نے ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے لاہور کی مقامی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے، دعوے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل نے 31 جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگایا، شہبازگل نے رشوت کا الزام لگا کر اسکینڈلائز کرنیکی کوشش کی۔ دعوے میں کہا گیا کہ عمران خان کے اسٹاف افسر کہلوانے والے شہباز گل نے 14کروڑ روپے کی رشوت کا الزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزمات پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ساکھ کو نقصان پہنچانے پر شہباز گل سے 200 کروڑ روپے کا ہرجانہ دلوایا جائے۔ شاہد خاقان کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا، شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی بھی استدعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں