کراچی،اے ایس ایف کی کارروائی، شارجہ جانیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد
کراچی (انتخاب نیوز)ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ا?ئس ہیروئن برآمد کر لی۔اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر فرمان اللّٰہ شارجہ جانے کے لیے جناح ٹرمینل پر پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی لی تو اس کے بیگ سے مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔اے ایس ایف کے عملے نے مہارت سے کھوج لگا کر منشیات برآمد کی اور اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔مذکورہ مسافر کے بیگ سے مجموعی طور پر 2.068 کلو گرام ا?ئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


