دھمکی نہیں درخواست سمجھیں، برابری اور بھائی قبول نہیں کیا تو بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹ کر تقسیم کردیں گے، محمود اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اگر برابری کا حق اور بھائی کی طرح قبول نہیں کیا جاتا ہے تو صوبے کو تقسیم کرکے رہیں گے۔ میری ان سے درخواست ہے اسے دھمکی نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام معاملات میں برابری کا حصہ نہیں ملتا تو برٹش بلوچستان کو الگ کرکے اس کا نام افغانیہ رکھ دیں گے۔ اس طرح گزارہ ممکن نہیں، بلوچ بھائی سن لیں ورنہ بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹ کر تقسیم کردیں گے۔ برٹش بلوچستان میں بگٹی اور چاغی کے علاقوں کو شامل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں