کوئٹہ، شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی،مختلف علاقوں میں روڈ بلاک

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران گیس پریشر میں کمی کیخلاف کوئٹہ کے مختلف علاقوں کلی دیبہ اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے سمنگلی روڈ کو ٹائر جلا کر بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی، سمنگلی روڈ جناح ٹاؤن کلی شابو، کلی اسماعیل اور ملحقہ علاقوں میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے موسم میں کوئٹہ کے قرب و جوار اور ملحقہ علاقوں کلی دیبہ اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس کی بندش کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری، بزرگوں، بچوں خواتین اور شہریوں کو سردی سے بچاؤ کیلئے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،متعدد بار کمپنی حکام کو ان مسائل سے آگاہ کیا تاحال گیس پریشر میں کمی اور بندش کے مسائل کو دور نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج ہم مجبور ہوکر کمپنی کے دفتر کے سامنے سراپا احتجاج ہیں، بھاری بھرکم بل ادا کرنے کے باوجود ہمیں گیس کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا رہی، مظاہرین کے احتجاج اور ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے شدید نعرہ بازی کی اور انتظامیہ کی یقین دہانی اور کئی گھنٹو ں کے احتجاج کے بعد پر امن احتجاج کو ختم کر کے منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں