افغان حکومت سے مل کردہشتگردی کے چیلنج سے نمٹیں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(صبا ح نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستا ن دہشت گردتنظیموں کی طرف سے درپیش چیلنج سے نمٹنے کے لئے افغان عبوری حکومت کے ساتھ ملکرکام کرے گا۔الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ کالعدم دہشت گردتنظیم تحریک طالبان پاکستان ماضی میں پاکستان کے خلاف دہشت گردحملوں میں ملوث تھی جو ابھی تک جاری ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات نہ صرف پاکستان بلکہ تمام ہمسایوں کے بھی مفاد میں ہیں۔بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کاحوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ نریندرمودی کے انتخابات کے بعد بھارت خصوصا کشمیرمیں مسلمانوں کے لئے گنجائش کم ہورہی ہے۔مسئلہ کشمیرکے حل پرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تقسیم کانامکمل ایجنڈا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے عوام امن کے ساتھ رہنے کے خواہاں ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کے لئے عالمی قوانین کی پاسداری اور دہشت گردی اورانتہاپسندی کے مسئلے کا حل ناگزیرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں