کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی، بلوچستان ہائی کورٹ نے سدرن کمپنی حکام کو طلب کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عدالت عالیہ بلوچستان نے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں گیس پر یشر کی کمی اورسڑکوں کے کام میں تاخیرپر مری گیس کمپنی،کمشنر کوئٹہ ڈویژن،جنرل مینجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈیو لپمنٹ پیکج، سینئر جنرل مینجر سوئی سدرن گیس کمپنی (کراچی وکوئٹہ) کو 8دسمبر 2022ء کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملا خیل اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل بنچ نے ایڈوکیٹ سید نذ یر آغا کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر8دسمبر 2022ء کوسوئی سدرن گیس کمپنی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور NHAحکام کوطلب کرلیا ہے۔ درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ،نواں کلی اور اس کے مضا فات میں بالخصوص اور دیگر اضلاع میں بالعموم گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے نیز 16انچ قطر پائپ لائن بچھا نے کے حوالے سے اقدامات اْٹھا ئے جائیں علاوہ ازیں شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے اور سڑکوں کو کشادہ کرنے کیلئے لائن کٹنگ اور متاثرین میں رقوم کی تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائے جس کے وجہ سے سڑکوں پر جاری کام تاخیر کا شکار ہے۔عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے گھریلو،کمر شل اور صنعتی صارفین کی فہرست طلب کر لی علاوہ ازیں عدالت نے مند رجہ بالا صا رفین سے جمع ہونے والی ریو ینو کی الگ الگ تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں لو ڈ شیڈنگ دوارنیہ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں