سنجاوی میں مسلح افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا، ملزمان فرار

سنجاوی (انتخاب نیوز) سنجاوی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے پوئی شریف میں مسلح افراد نے عزیزاللہ ولد پائیدین دمڑ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں