نوشکی، 54 بچوں کے والدانتقال کر گئے، پاکستان کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ کا انتقال کس وجہ سے ہوا؟

نوشکی (انتخاب نیوز)54 بچوں کے والد نوشکی کے رہائشی عبدالمجید مینگل انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کلی مینگل کے رہائشی عبدالمجید مینگل نے کل چھ شادیاں کی تھی ،ان کے دو بیویاں ان کے زندگی میں وفات پائی تھی، 75 سالہ عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔ جن میں سے 12 بچے خوراک کی قلت کے باعث وفات پائی ہیں، 2018 کے مردم شماری میں نوشکی کے عبدالمجید مینگل میڈیا کی ذہینت بنی اور ملکی سطح پر بڑے خاندان کےسربراہ ہونے کے لحاظ سے انکی جان پہچان ہوئی۔ عبدالمجید مینگل گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے مرحوم کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں