وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت میں وزارت کی ایک عمارت اپنے کاروباری شراکت دار کو کرایے پر دینے کے معاملے پر سامنے آنے والی شکایت کی تصدیق کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر مذہبی امور کے خلاف انہی کی وزارت میں کسی کی شکایت پر نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کیا گیا،نیب حکام کے مطابق یہ مفادات کے تصادم کا کیس ہے،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو تمام انکوائری کا ٹاسک سونپ دیا اور آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں