پارٹی کارکن اور یونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، قومی کانگریس نیا جذبہ پیدا کرے گی، نصر اللہ زیرے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اور ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے پشتونخوا میپ کے محمود مینہ علاقائی کمیٹی کے توسیع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ میں پارٹی کارکن اور یونٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور پارٹی قومی کانگریس سے پارٹی کارکنوں میں نیا ولولہ و جذبہ پیدا ہوگا۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع معاون سیکرٹری ندا سنگرنے بھی خطاب کیا۔ محمود مینہ علاقائی کمیٹی کے توسیع اجلاس میں نئے علاقائی سیکرٹری اور نئے سینئر معاون سیکرٹری اور معاونین کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر حیات خان بڑیچ علاقائی سیکرٹری عبدالرزاق صدیقی سینئر معاون سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر عبدالباقی،عبدالہادی بڑیچ اور بسم اللہ خان نورزی معاونین منتخب ہوگئے اور عادل خان ایڈووکیٹ،قاہر خان بڑیچ،حاجی جمعہ خان الکوزی مستقل کمیٹی ممبران منتخب ہوگئے۔ نئے منتخب عہدیداران سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے حلف لیا،علاقائی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ کی قومی کانگریس 27اور 28 دسمبر کوکوئٹہ میں منعقد ہو گی، کوئٹہ پشتون قومی سیاسی تحریک میں ایک اہم کردار ادا کریگی اور ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا لہذا کارکن ہر لحاظ سے قومی کانگریس کی تیاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں