سلیمان شہباز اربوں روپے کا کیس معاف کروانے واپس آرہا ہے، فیاض الحسن چوہان
لاہور(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز اربوں روپے کا کیس معاف کروانے واپس آرہا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے نئے بیان میں شریف خاندان پر تنقید کی اور کہا ہے کہ بیگم صفدر این آر او 2 لے کر ملک سے فرار ہو گئیں ہیں اور سلیمان شہباز واپس آ رہا ہے، سلیمان شہباز اربوں روپے کا کیس معاف کروانے واپس آرہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار این آر او 2 سے مستفید ہو کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرنے واپس آیا، ملکی معیشت کے حالات متقاضی ہیں کہ فوری الیکشنز کروائے جائیں ، امپورٹڈ حکومت اپنی ضد چھوڑ کر محض اقتدار کے مزے لوٹنے کے لیے ملک کو مت ڈبوئے۔
Load/Hide Comments


