لاپتہ افراد کے مسئلے پر آل پارٹیز ہفتہ کی صبح 11 بجے ہوگی، صوبائی حکومت کو نمائندگی کیلئے دعوت دیدی،نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے 10 دسمبر بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس 11 بجے شروع ہوگی۔ کانفرنس سے ممتاز صحافی حامد میر، انسانی حقوق کے رہنما افراسیاب خٹک، بزرگ سیاستدان فرحت اللہ بابر، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داواڑ، انسانی حقوق کی رہنما آمنہ مسعود جنجوعہ، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے کو چیئرمین اسد بٹ، مہوش حیات، ایمنسٹی انٹرنشنل کی سابق ریسرچر رابعہ محمود اور صحافی ویگنس، بی این ایم کے نذیر نور، منیر مینگل اور ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے سربراہ تاج بلوچ آن لائن خطاب کرینگے۔ کانفرنس میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ سمیت سیاسی پارٹیوں و طلباء تنظیموں کے قائدین، انسانی حقوق و وکلاء رہنما اور ممتاز صحافی و دانشور بھی خطاب کرینگے۔ نصراللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنے کے لیے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں