کچھ بھی ہو وطن کے مفادات کیخلاف ایک اینچ جانے کیلئے تیار نہیں،اے این پی

پشین (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حالات چاہئیے کچھ بھی ہوں قوم اور وطن کے مفادات کے خلاف ایک انچ جانے کیلئے تیار نہیں پشتونوں کے وسائل پر آگ خاک وخون کاکھیل ہمارے وسائل کو ہڑپ کرنے کیلئے کھیلا جارہاہے اب کی بار پشتون من حیث القوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے جو عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخی کردار پر مہر ثبت ہے یہ تمام تر صورتحال ہم سے اتفاق و اتحاد کا تقاضا کرتا ہے وقت آن پہنچا ہے کہ پشتون قوم باالخصوص مترقی قوم دوست وطن دوست قوتیں اور نوجوان فکر باچاخان سے اپنا ناطہ مضبوط تر بنائیں تجدید عہد کرنیوالوں کو ان کی دوراندیش فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی رکن مرکزی کمیٹی صوبائی وزیر خوراک انجنئیر زمرک خان اچکزئی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عبدالباری آغا اراکین مرکزی کمیٹی سید امیر علی عبید اللہ عابد ڈاکٹر صوفی اکبر کاکڑ ضلع ہرنائی صدر ولی داد میانی سید شاہ جہان عبدالصادق کاکڑ رحمت داوی عطا محمد آغا سید داداللہ ولی الدین اخونزادہ آغا نے کلی حرمزئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین رکن مجلس عاملہ سید عبدالرب آغا اور دیگر بھی موجود تھے تقریب کے دوران خدمت گار پینل کے ذمہ داران سید عطامحمد سید داداللہ سید ماسٹر رضاشاہ طلا محمد محب اللہ ملک خیل سید فرید آغا سید شکیل سید ولی الدین نے خدمت گار پینل کو عوامی نیشنل پارٹی میں ضم کر نے کااعلان کیا مقررین نے تجدید عہد کر نیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران متعدد دوست تنظیمی تحفظات وخدشات کی بنیاد پرعملا فکر باچاخان میں جہد کرنے سے قاصر تھے اس دوران سب سے بڑی بات یہ کہ ان دوستوں نے کسی دوسری جماعت کی طرف نہ دیکھا اور وہ مستقلا قومی افکار کیساتھ منسلک رہے آج ان کی تجدید عہد آپنانے پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں مقررین نے کہا کہ اس وقت پشتون خوا وطن انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرہا ہے جب ان کے وسائل ہتھیانے کیلئے ان کی جنت نظیر وطن پر جنگ وجدل آگ خاک وخون کی ہولی کھیلنے ایک بار پھر انتہاپسندوں دہشت گردوں کو یہاں آنے کی اجازت دی گئی لیکن اب کی بار پشتوں من حیث القوم اب ان عناصر کو یہاں پرآگ خاک وخون کا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے جو عوامی نیشنل پارٹی کی تاریخی کردار پر مہر ثبت ہے بعد ازاں پارٹی رہنماں اور کارکنوں کے اعزاز میں حرمزئی یونٹ کی جانب سے عصرانہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں