آواران، کولواہ شاپنگ سینٹر میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق،7 افراد زخمی

آواران (انتخاب نیوز)بلوچستان کے علاقے آواران کولواہ شاپنگ سینٹر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، لیویز کے مطابق ہفتہ کو آواران کے مین بازار ناصر علی ولد محمد ہاشم کی دکان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ناصر علی ولد محمد ہاشم جاں بحق جبکہ محمد آصف ،مہراللہ ، (ف)بی بی زوجہ نذیر احمد ،(ش) زوجہ عبدالغفار ،مصدق ،عبدالمطلب اور صدیق زخمی ہو گئے ۔ لیویز نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر لئے ۔ لیویز کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں