آواران دھماکہ، وحشت کی فضاء پیدا کرنے والے صوبے کے دشمن ہیں ، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، قدوس بزنجو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے آواران بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7افراد کے زخمی ہو نے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت و وحشت کی فضا ءپیدا کرنے والے صوبے کے دشمن ہیں۔ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو آواران بازار میں دھماکے میں ایک دکاندار کی جاں بحق اور بچوں ،خاتون سمیت 7 افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بزدلوں نے معصوم بچوں او ر خاتون سمیت دیگر شہریوں کو نشانہ بنایا، صوبے کے عوام بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے آواران میں سیکورٹی اقدامات مزید موثر بنانے اورزخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر نے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں