تربت تحصیل بلیدہ میں گزشتہ دو روز سے بجلی معطل، زندگی مفلوج
تربت:(نامہ نگار) تحصیل بلیدہ کی بجلی مکمل طورپر گزشتہ دو دنوں سے بند ہے۔ جس سے علاقہ مکمل طورپر تاریکی میں ڈوبا ہواہے، علاقائی زرائع کے مطابق بجلی بندش کیوجہ پہاڑی علاقے میں تار ٹوٹنے کی وجہ سے ہے لیکن واپڈا کی جانب صارفین کو نا اطلاع دی گئی ہے اور ناہی بجلی درست کرنے کے آثار نظر آ رہے ہیں،علاقہ میں پانی کا شدید بحران ہے جبکہ لوگ پینے کی پانی کیلئے بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں. اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا بلیدہ کی بجلی کو جلد ازجلد بحال کرکے علاقہ پر رحم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


