افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونیوالے داعش کمانڈر سمیت 4 مشتبہ افراد ہلاک

بنوں (انتخاب نیوز) سی ٹی ڈی کے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میں داعش کمانڈر سمیت 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مشتبہ افراد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ مشتبہ افراد کی افغانستان بارڈر پار کرنے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ٹیم کا سامنا ہونے پر مشتبہ افراد نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک مشتبہ افراد میں داعش کا مقامی کمانڈر محمد داد شامل ہے جبکہ 2 ہلاک مشتبہ افراد کی شناخت عبداللہ اور محمد لائق کے نام سے ہوئی، تاہم ایک ہلاک مشتبہ شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ ہلاک مشتبہ افراد سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 2 کلاشنکوف، 6 میگزینز اور 2 پستول برآمد کیے گئے جبکہ درجنوں کارتوس، شناختی کارڈ سمیت پاکستانی کرنسی و دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں