کراچی ترقی کریگا تو پاکستان آگے بڑھے گا،عمران خان

کراچی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے‘پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ کردیے گئے‘ لاہور کو ترقی ملی باقی صوبہ متاثر ہوا، میٹرو پولیٹن اپنا پیسہ خود اکٹھا کریں‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں یہی سسٹم لا رہے ہیں‘چاہتے ہیں کہ پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہ ہو، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی پولیس کو آزاد کر رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو گورنر ہاؤس سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، یہ ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا، سندھ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، کراچی کی ترقی کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کا نظام مختلف ہوتا ہے، صوبے کے ترقیاتی فنڈ سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوسکتے، پنجاب کے آدھے ترقیاتی فنڈز لاہور پر خرچ کردیے گئے، لاہور کو ترقی ملی لیکن باقی صوبہ متاثر ہوا، میٹرو پولیٹن اپنا پیسہ خود اکٹھا کریں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں یہی سسٹم لا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پولیس میں کسی قسم کی مداخلت نہ ہو، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی پولیس کو آزاد کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی اور کہا کہ وہ خود ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے آنا چاہتے تھے لیکن موسم کی خرابی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں