کابل میں ہوٹل پر حملہ آور تین افراد ماردیے گئے، واقعے میں دو شہری زخمی ہوئے، افغان پولیس

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل پولیس ترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب کابل شہر کے شہرنو علاقے میں کابل ہوٹل کی عمارت جہاں زیادہ تر عام شہری رہتے ہیں، پر حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی سہ پہر وسطی کابل کے شہر نو کے علاقے میں دھماکے نے ہلچل مچا دی۔ مقامی ذرائع نے ایک ہوٹل کے قریب گولیوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق چینی سفارتکار اور رہائشی اکثر اس مقام سے سفر کرتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ افغان حکومتی ترجمان کے مطابق کابل ہوٹل پر تین حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد علاقے کو کلیئر کرالیا گیا، ہوٹل پر حملہ آور تینوں افراد کو مار دیا گیا۔ ہوٹل میں موجود تمام مہمان محفوظ ہیں، کسی بیرونی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ محض دو بیرونی شہری اس وقت زخمی ہوگئے جب انہوں نے چھت سے چلانگ لگائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں