خاران، نوشیروانی خاندان کے دل آرام ہاؤس پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار
خاران (نامہ نگار) خاران شہر میں تاریخی بنگلہ نوشیروانی خاندان کی میراث دل آرام ہاؤس پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے نوشیروانی خاندان کی میراث قاسم چوک پر واقع تاریخی بنگلہ دل آرام ہاؤس پر دستی بم پھنک کر فرار ہوگئے دھماکے سے کوئی جانی و مالی نہیں ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ واضح رہے دل آرام ہاؤس 1952ء سے لیکر نومبر 2022ء تک ڈپٹی کمشنر خاران کی رہائشگاہ کیلئے استعمال کی جارہی تھی حالیہ دنوں معزز عدالت کے فیصلے کے روشنی میں ضلعی انتظامیہ خاران نے نوشیروانی خاندان کے نوابزداہ غیاث جان نوشیروانی اور نوابزادہ امیر شہریار خان نوشیروانی کے حوالے کیا تھا۔
Load/Hide Comments


