صوبائی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ:صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے خواتین ہمارے معاشرے کا اہم رول ہیں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے صوبے بھر میں سپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں تاکہ اپنے بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے برلنگ برگرز اور سرینا ہوٹل کے تعاون سے تصویری نمائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی بھرپور کوشش ہے دنیا بھر کے سرمایہ داروں کو راغب کرنے کیلئے ملک بھر میں ایکسپو کر رہے ہین تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ داروں کو بلوچستان لا سکیں نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اس لئے حکومت بلوچستان پہلی مرتبہ صوبے کے تمام اضلاع میں نوجوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے موقع فراہم کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں