خیبرپختونخوا میں بھتہ واغوا کی وارداتوں پر تاجروں کے عمران خان، کور کمانڈر پشاور کو خط

پشاور(انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا میں بھتہ واغوا کی وارداتوں پر پی ٹی آئی تاجروں نے عمران خان کو خط لکھ دیا۔بھتہ کی کالز، گھروں پر دستی بم حملوں اور بدامنی کی صورتحال سے تاجر شدید پریشان ہیں۔ انصاف ٹریڈرز ونگ سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے صوبے میں بےامنی پر چیئرمین عمران خان کو خط لکھ دیا۔ خیبرپختونخوا میں بھتہ اوراغواکی وارداتوں پرصوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔رہنما انصاف ٹریڈرز ونگ عاطف حلیم نے خط میں کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، حال ہی میں سابق وزیر حاجی جاوید اور سینٹیر ہدایت اللہ کے گھروں پربم پھینکے گئے، امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے، میرے اپنے والد کو بھتہ نہ دینے پر 2016 میں قتل کیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے نوٹس میں لانےکے باوجود کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، پشاور کے شہری بھتہ اور اغواکی وارداتوں پر پریشان ہیں، گزشتہ دنوں علاقہ گلبہار میں کسٹم افسر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا، تاجرانصاف ونگ نے تاجروں کی ملاقات کیلئے عمران خان سے وقت مانگ لیا، صورتحال کو درست کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں