13ویں ایرو اسپیس نمائش، ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں ہونے والی 13 ویں بین الاقوامی ایرو اسپیس نمائش کے دوران ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جزیرے کیش میں ہونے والے بین الاقوامی ایرو اسپیس نمائش میں ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں مشترکہ تحقیقات، سیٹلائٹ ڈیزائن، مشترکہ پروڈکشن، لانچ اور سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں،خلائی شعبے میں تعاون کی اس تقریب میں ایرانی خلائی ایجسنی کے سربراہ حسن سالاریہ اور روسی خلائے ایجنسی روس کاسموس کے سربراہ یوری بورسوو موجود تھے۔ یاد رہے کہ جزیرہ کیش میں ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 90 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، چین، ایتھوپیا کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش 13 دسمبر کو شروع مہوئی جو 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


