وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لے لیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلعی اور ڈویژنل سطح پر محکموں کے ضلعی دفاتر کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل نہ کرنے کے نتیجے میں گورننس کا پورا ڈھانچہ کمزور ہورہا ہے اور بہترین خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہا ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنروں اور ڈویژنل سطح پر کمشنرز کے ذریعے پولیس فورس سمیت تمام لائن محکموں کی کارکردگی کی جانچ کی رپورٹنگ ،ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنروں اور ڈویژنل سطح پر کمشنروں کے ذریعے لائن محکموں کے سربراہان کی آو¿ٹ سٹیشن چھٹیوں کی منظوری ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنروں اور ڈویژنل سطح پر کمشنروں کے ذریعے پولیس فورس اور تمام لائن محکموں کی محکمانہ کارکردگی کا متواتر جائزہ اور اصلاحی اقدامات اور ضلعی اور ڈویژنل سطح پر اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے دیگر اقدامات شامل ہیں کے حوالے سے 15 دنوں میں جامع سفارشات پیش کرے۔


