عابد کا کسی غیر قانونی فعل سے تعلق نہیں، بحفاظت بازیاب کرایا جائے، اہلخانہ کی پریس کانفرنس
کراچی (انتخاب نیوز) آواران کے رہائشی نوجوان عابد خالد جو کراچی میں علاج کی غرض سے گئے تھے کو لاپتہ کرنے کیخلاف ان کے ا ہلخانہ نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عابد خالد گردوں کے مرض میں مبتلا ہے، اس کا کسی بھی غیر قانونی فعل سے کوئی تعلق نہیں، عابد کو سیکورٹی اداروں نے بلا جواز لاپتہ کردیا۔ انہوں نے حکام بالا اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ عابد خالد کو جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


