پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے چاغی نے اپنی سرزمین کا سینہ پیش کیا، بنیادی سہولیات بھی دی جائیں، عارف محمد حسنی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ چاغی بلوچستان کا اہم ترین علاقہ ہے اس علاقے میں پاکستان کو ایٹمی قوت بننے کے لئے اپنے پہاڑوں اور سرزمین کا سینہ پیش کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے نقشے پر ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان اسلامی مملکت پاکستان کے نام سے ایٹمی قوت بن کر نمودار ہوا ہے اس لئے ہماری وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ چاغی جیسے پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی، تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، مواصلات، زراعت کی بہتری کے لئے ملنے والے حصے میں سے وفاقی حکومت 3 فیصد اور صوبائی حکومت 3 فیصد الگ سے حصہ چاغی کی تعمیر و ترقی کے لئے مختص کریں تاکہ چاغی کو زیادہ سے زیادہ ترقی مل سکے اور لوگوں کو اس منصوبے کے افادیت کے ثمرات مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں