بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خضدار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک قوم اور قبائل کے دشمن ہیں کوئی بھی مزہب اور معاشرہ خون ناحق بہانے کی اجازت نہیں دیتا وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لا نے کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خضدار شہر اور قومی شاہراہ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور متعلقہ اداروں کی اولین زمہ داری ہے جس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں