انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا، فرخ حبیب

اسلام آباد(انتخاب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں شکست کے خوف سے چوروں کا ٹولہ بھاگ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد اور ووٹ آف کانفیڈینس سے ایک بات تو کھل کر ثابت ہوگئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کے لئے ن لیگ چوروں کا ٹولہ بدترین شکست کے خوف سے بھاگ گیا ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اصل فیصلہ عوام کرتی ہے بھاگ لو کتنا بھاگو گے چاروں طرف عوام گھیر کر شکست دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں