پرویز الٰہی نے کل پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاﺅس سیل کردیں گے، رانا ثنا

لاہور (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل نہ ہوا اور وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاو¿س سیل کردیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ اجلاس نہ بھی ہو تو وزیراعلیٰ کواعتمادکاووٹ لیناپڑےگا، پرویزالہیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے اسپیکر سبطین خان کے مو¿قف کو غلط قرار دیا اور کہا کہ گورنر کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پراسپیکراسمبلی کامو¿قف غلط ہے، اسپیکر اسمبلی کا مو¿قف قواعد وضوابط کےخلاف ہے ، گورنر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب آپ کے وزیراعلیٰ خود کہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تو عدم اعتماد ہی آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں